حیدرآبادی مرغ قورمہ

اجزاء
چکن 600گرام
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
پیاز ایک عدد
ثا بت زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہری مر چ دو عدد
چھوٹی اِلائچی تین عدد
بڑی اِلائچی تین عدد
ٹماٹر تین عدد
دہی ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
زیرہ کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
کُٹا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
چکن یخنی آدھا کپ
آلو بخارہ دس گرام
ہری مرچ ،ہرا دھنیا ،ادرک گارنش
ترکیب
۔ ایک برتن میں چکن ،آئل ،نمک،ہلدی،لال مرچ پسی ہوئی ،لیموں کا رس اورادرک لہسن پیسٹ کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اوآدھا گھنٹے تک فریج میں رکھیں۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے مصالحہ لگا چکن کو تین سے چار منٹ تک درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں ۔
ْ۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل،پیاز ،ثا بت زیرہ ،ہری مر چ،چھوٹی اِلائچی ،بڑی اِلائچی، ادرک لہسن کا پیسٹ،ٹماٹر ،دہی ،نمک،ہلدی ،لال مرچ پسی ہوئی ،کالی مرچ پسی ہوئی،زیرہ پاؤڈراورکُٹا ہوا دھنیا ڈال کر دو سے تین منٹ تک بُھونائی کر لیں ۔
۔ اب چکن یخنی ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک دم دیں۔
۔ اب اس میں آلو بخارہ ، فرائی کیا ہوا چکن اور گارنش ڈال کر تین سے چار منٹ تک بُھونائی کر لیں ۔
۔ اب چکن یخنی ڈال کردو سے تین منٹ تک دم دیں ۔
آپکا مزے دار حیدرآبادی مرغ قورمہ تیار ہے۔
پکانے کا وقت: تیس سے چالیس منٹ افراد: تین