پنجابی یخنی پلاؤ

اجزاء
۔چکن / بیف / مٹن(ہڈی والا) 750گرام
۔دہی 3/4کپ
۔مہران باسمتی چاول(تیس منٹ پانی میں بھیگو لیں) 750گرام
۔مہران ادرک پیسٹ ڈھائی کھانے کے چمچ
۔مہران لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کاچمچ
۔پیاز تین سے چار سلائس
۔کھانے کا تیل /گھی ایک کپ
۔مہران پنجابی یخنی پلاؤ ایک پیکٹ
ترکیب
۔ برتن میں کھانے کا تیل (دو کھانے کے چمچ) لیں اور اس میں گوشت، مہران ادرک پیسٹ، مہران لہسن پیسٹ اور مہران پنجابی یخنی پلاؤ مصالحہ ڈال کر تین منٹ تک فرائی کر لیں۔
۔ اب اس میں چار گلاس پانی ڈالیں اور اس کو ڈھک دیں اور گوشت گل جانے تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔
۔ جب پانی تین گلاس رہ جائے تو گوشت باہر نکال لیں اوریخنی کو چھا ن کر الگ کر لیں۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر گرم کر لیں اب اس میں پیا ز ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔فرائی ہونے کے بعد پیاز کو الگ برتن میں نکال کرٹھنڈاکر لیں اور پیس لیں۔
۔ اب اسی کھانے کے تیل میں گوشت ، دہی، اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر پانچ منٹ تک پکا لیں۔
۔ اب اس میں یخنی ڈال کر تیز آنچ پرا اُبال لیں اور پھر چاول ڈال کر ڈھک دیں۔
۔ اب اس کو پندرہ منٹ تک پکا لیں یہاں تک کہ چاول اچھی طرح گل جائیں۔
۔ چاول گل جانے پر چولہے سے اُتار لیں اور پیش کرنے سے پہلے چاولوں کو ملا لیں۔
گارنش : ہلکے بھُنے بادام، کاجو اور فرائی کی ہوئی پیاز۔
آپکامزے دار مہران پنجابی یخنی پلاؤ تیار ہے۔
افراد:چھ سے آٹھ
پکانے کا وقت: چکن پنتالیس منٹ، مٹن اور بیف ایک سے دو گھنٹے