سٹفڈ آلو کباب

اجزاء

  • آلو ۵۰۰ گرام
  • مٹن قیمہ ۳۰۰ گرا
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ ایک عدد
  • پیاز آدھی
  • ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • انڈے،بریڈ کرم حسبِ ضرورت

ترکیب
ایک برتن میں اُبلے ہوئے آلو کو پیس لیں پھر اُس میں نمک حسبِ ذائقہ،لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ،ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ،گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ چوپ کی ہوئے ایک عدد،آدھی پیازاور دھنیاچوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اآلو کا بھُر تہ تیار ہے۔
ایک پین میں کھانے کا تیل ، ادرک لہسن کا پیسٹ،مٹن قیمہ، نمک، لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈرایک چائے کا چمچ، ہلدی ،ہری مرچ چوپ کٹنگ میں، دھنیا چوپ کٹنگ دو کھانے کے چمچ ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔
اب ایک برتن میں انڈے اور ایک برتن میں بریڈکرم ڈال لیں اور ایک برتن میں اب آلو کا بھُرتہ میں تیار کیا ہوا قیمہ بھر کر کباب بنا لیں اور کباب کو پہلے انڈے اور پھر بریڈ کرم میں ڈپ کر کے کباب کو لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔آپکے مزے دار سٹف آلو کباب تیار ہیں۔