شملہ مرچ قیمہ

اجزاء
بیف قیمہ پانچ سو گرام
کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
پیازچوپ ایک عدد
سبز مرچ چوپ دو عدد
ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
ٹماٹر کا پسے ہوئے پانچ عدد
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
لال مر چ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سبز شملہ مرچ(لارگ کیوب) تین عدد
گارنش ادرک ،دھنیا
پانی آدھا کپ
مکھن ایک کھانے کاچمچ
ترکیب
۔ایک پین میں کھانے کاتیل لیں اور اس میں پیاز، اد رک لہسن پیسٹ، سبز مرچ اورثابت زیرہ ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک پکا ئیں ۔
۔اب اس میں بیف قیمہ ،ٹماٹر پیسٹ ،نمک ،ہلدی ،لال مرچ پاؤڈر ،گرم مصا لحہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈا ل کر دو سے تین منٹ پکا لیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں ۔
۔ اب اس میں سبز شملہ مر چ،پانی اور گارنش ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم دے کر مکھن ڈال دیں ۔
آپکی مزیددارقیمہ شملہ مرچ تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: پینتیس سے چالیس منٹ افراد : تین