سٹفڈ شامی کباب

اجزاء

۔ چنے کی دال دو سو گرام
۔ چکن یا بیف ۵۰۰ گرام
۔ نمک دو کھانے کے چمچ
۔ ہلدی ڈیڑھ کھانے کے چمچ
۔ ہری مرچ پا بت ۴ عدد
۔ لہسن ۱۰ گرام
۔ ادرک ۱۰ گرام
۔ لال مرچ پابت ۱۵گرام
۔ بڑی اِلائچی ۵عدد
۔ دھنیا پابت ڈیڑھ کھانے کا چمچ
۔ دار چینی ۵ عدد
۔ سفید زیرہ پابت ڈیڑھ کھانے کے چمچ
۔ انڈا دو عدد
۔ گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
۔ زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
۔ دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
۔ پیاز ایک عدد
۔ ادرک کٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کے چمچ
۔ پودینہ دو چائے کے چمچ
۔ ہرا دھنیا دو چائے کے چمچ
۔ انار دانہ ایک چائے کا چمچ
۔ ہرا دھنیا پانچ گرام
۔ پودینہ پانچ گرام
۔ انڈا ایک عدد
۔ چیزحسبِ ضرورت

ترکیب

چنے کی دال کو آدھا گھنٹہ بھگو کر پانی میں ڈال دیں۔اب چکن ،نمک ،ہلدی،ہری مرچ ثابت،لہسن ،ادرک ،لال مرچ ثابت،بڑی اِلائچی،دھنیا ثابت،دار چینی اورسفید زیرہ ثابت ڈال کر پچیس سے تیس مِنٹ تک دم دیں یہاں تک کہ گل جائے آنچ تیز کر دیں تا کہ لیس ختم ہو جائے ۔
اب گوشت کا قیمہ بنا لیں ۔انڈا،گرم مصالحہ ،زیرہ پاؤڈر،دھنیا پاؤڈر،پیاز،ادرک کٹی ہوئی ،پودینہ اور ہرا دھنیا کو ملا لیں اب کباب مصالحہ میں انار دانہ،ہرا دھنیا ،پودینہ،انڈا اور چیز کو اندر بھر کر کباب کی شکل بنا لیں۔اب کباب کو انڈا لگا کر لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں ۔آپکے مزیدار سٹف کباب تیار ہیں۔