شاہی سوجی کا حلوہ

اجزاء

  • دیسی گھی آدھا کپ
  • سو جی 300گرام
  • گرم پانی حسبِ ضرورت
  • دو دھ آدھا کپ
  • چینی 200گرام
  • کھوپرا 20گرام
  • کشمش 20گرام
  • بادام 20گرام
  • پستہ 20گرام
  • چھوٹی اِلائچی 20گرام
  • کا جو 20گرام

ترکیب

ایک پین میں دیسی گھی ڈالیں اور اس میں سوجی ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں ۔جب سوجی میں سے خشبو آنے لگے اور لائٹ براؤن ہو جائے تو اُتار لیں۔
اب ایک کڑاہی میں گرم پانی، دودھ،چینی، کھوپرا، کشمش،بادام، پستہ، چھوٹی اِلائچی،دیسی گھی اور بھونی ہوئی سوجی ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔آپکی مزے دار شاہی سوجی کا حلوہ تیار ہے۔