پالک پنیر

اجزاء
پالک ایک کلو
میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچ
کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
میدہ ایک کھانے کا چمچ
پنیر 200گرام
پیاز ایک عدد
ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ 5گرام
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر دو عدد
ہرا دھنیا 10گرام
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کاچمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کریم تین کھانے کے چمچ
سوکھی میتھی ایک کھانے کا چمچ
مکھن دو کھا نے کے چمچ
ترکیب
۔ ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں میٹھا سوڈا اور پالک ڈا ل کر آٹھ سے دس منٹ تک اُبال لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں میدہ لگا پنیر ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
۔اب گرائینڈر میں اُبلی ہوئی پالک اور تھوڑاسا پانی ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز ،ثابت زیرہ ،ہری مرچ ،ادرک لہسن پیسٹ ،ٹماٹر ،ہرا دھنیا ،نمک،لال مرچ پسی ہوئی ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور پانی ڈا ل کر تین سے چار منٹ تک پکائیں ۔
۔اب اس میں گراینڈ کی ہوئی پالک ،فرائی کیا ہوا پنیر ،کریم ،سوکھی میتھی اور مکھن ڈال کر پانچ منٹ تک پکا لیں ۔
آپکی مزیدار پالک پنیر تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ افراد : چار

  

پالک پنیر

اجزاء
۔پالک 300گرام
۔کھانے کا تیل چارکھانے کے چمچ
۔زیرہ ایک چائے کا چمچ
۔نمک حسبِ ذائقہ
۔زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔کوکو نٹ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ہری مرچ کَٹی ہوئی دو عدد
۔بادام،کاجو ،پستہ کا پیسٹ دوکھانے کے چمچ
۔کریم تین چائے کے چمچ
۔پنیر دو کھانے کے چمچ
۔مکھن ایک چائے کا چمچ
۔میتھی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
۔ ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کاچمچ
۔پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں پالک ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک اُبال لیں۔اب اُبلی ہوئی پالک کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔
۔ اب ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل ،زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کرہلکا سا پکا لیں۔
۔اب اس میں پالک ، نمک ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،کوکونٹ پاؤڈر،ہری مرچ ،کریم،پنیر،مکھن ، میتھی اور بادام،کاجو،پستہ کا پیسٹ ڈالیں اور ساتھ ساتھ اس میں چمچہ ہلاتے رہیں اور اب اسے پانچ سے سات منٹ تک پکا لیں۔
آپکی مزے دارپالک پنیر تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد: دو