سٹف اونین رِنگز

اجزاء

  • پیاز کے گول رنگ دس عدد
  • چیز(چیڈر) حسبِ ضرورت
  • میدہ دو کپ
  • کارن فلور آدھا کپ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • سفید مرچ پاؤڈر ۲ چائے کے چمچ
  • انڈا ایک عدد
  • پانی آدھا کپ
  • آئل حسبِ ضرورت

ترکیب

چیز کے سلائس بنا لیں اور پیاز کے دو چھوٹے اور بڑے رنگز کے درمیان لگا لیں اور پندرہ منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔
۔ ایک برتن میں میدہ، نمک، سفید مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ ڈال کر ملا لیں۔
۔تیار کیے ہوئے پیاز رنگز کو تیار کیے ہوئے میدہ میں اچھی طرح لگا لیں۔
۔ ایک برتن میں میدہ،کارن فلور، نمک، بیکنگ پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈرایک چائے کا چمچ،انڈا اور پانی ڈال کر اچھی طرح ملالیں اوراس میں پیاز اور چیز کے بنے رنگز کو اس میں اچھی طرح لگا کر گرم کھانے کے تیل میں لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
آپکے مزے دارسٹف اونین رنگز تیار ہیں۔