مٹن کالی مرچ کڑاہی

اجزاء

  • کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن کا چوپ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ
  • مٹن 500گرام
  • دہی ایک کپ
  • ہری مرچ دو عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • ؂گرم پانی ایک گلا س

ترکیب
ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں ادرک لہسن ،ثابت زیرہ اور مٹن ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں ۔اب اس میں دہی ،ہری مرچ ،نمک ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور کالی مرچ کُٹی ہوئی ڈال کر تین سے چار منٹ بھُونائی کر یں ۔اب اس میں گرم پانی ڈا ل کر تیس سے پینتیس منٹ ہلکی آنچ پر دم دیں ۔پک جانے پر اُتار لیں آپکی مزیدار مٹن کالی مرچ کڑاہی تیار ہے ۔