مٹن چٹ پٹا

اجزاء

  • مٹن 500گرام
  • پیاز چار عدد
  • ہری مرچ تین عدد
  • ثا بت گرم مصالحہ 5گرام
  • ثا بت لال مرچ چار عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ٹماٹر تین عدد
  • ثا بت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • کوکو نٹ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  • دہی تین کھانے کے چمچ
  • گرم پانی دو کپ

ترکیب
ایک برتن میں مٹن لیں اس میں نمک ،ادرک لہسن پیسٹ ،لال مرچ پسی ہوئی اور کھانے کا تیل ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
اب ایک دیگچی میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز ،ثابت زیرہ ،ہری مرچ ،ثابت گرم مصا لحہ اور ثابت لال مرچ ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر یں اس کے بعداس میں ادرک لہسن پیسٹ اور تیار کیا ہوا مٹن ڈا ل کر دو سے تین منٹ پکا لیں ۔اب اس میں نمک،ہلدی ،لال مرچ پسی ہوئی ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،کالی مرچ کُٹی ہوئی ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،لیموں کا رس ،کوکونٹ پاؤڈراور ٹماٹر ڈا ل کر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں اب دہی ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں اور پھر گرم پانی ڈا ل کر تیس سے پینتیس منٹ تک دم دیں ۔گل جانے تک پکائیں۔اب دو سے تین منٹ بھونائی کر لیں ۔آپکا مزیدار مٹن چٹ پٹا تیا ر ہے ۔