لیموں کا اچار

اجزاء
۔ لیموں 250گرام
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
۔ ہلدی آدھا چائے کا چمچ
۔ سرسوں کا تیل چار کھانے کے چمچ
۔ سرسوں کے بیج ایک چائے کا چمچ
۔ کلونجی ایک چائے کا چمچ
۔ میتھی کے دانے ایک چائے کا چمچ
۔ سونف ایک چائے کا چمچ
۔ کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
۔ ثابت کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
۔ پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ایک پین میں پانی لیں اوراس میں لیموں ڈال کر اُبال لیں۔
۔ اب لیموں کو ٹھنڈا کر کے خشک کرلیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اس میں نمک،لال مرچ پاؤڈراور ہلدی ڈال کرملا لیں۔
۔ایک پین میں سرسوں کا تیل ،سر سوں کے بیج ،کلونجی ،میتھی کے دانے ،سونف ،ثابت زیرہ اور ثابت کالی مرچ ڈا ل کر تڑکہ لگا لیں ۔
۔اب تیا ر شدہ مکسچر کو لیموں میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور جار میں ڈھک کر رکھ دیں ۔
۔اب اسے تین دن کے لیے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیں ۔
آپکا مزیدار لیموں کا اچار تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : تیس سے پینتیس منٹ افراد : چارعدد