فروٹ ٹرائی فل

اجزاء
دودھ ایک لیٹر
چینی تین کپ
مالٹے کا رس آدھا کپ
فروٹ کیک پانچ سوگرام
مکس فروٹ ڈیڑھ سو گرام
کیلے چھ عدد
کالا انگور آدھا کلو
کسٹرڈ پاؤڈر (آم) ایک کپ
پانی ایک کپ

ترکیب
۔ ایک پین میں دودھ اور چینی(ڈھائی کپ ) ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں کسٹرڈ پاؤڈرکو پانی میں گھول کر ڈال دیں اورگاڑھا ہونے تک پکا لیں اور ٹھنڈا کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں مالٹے کا رس اور چینی (دو کھانے کے چمچ )ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں اور ٹھنڈا کر لیں ۔
۔اب فروٹ کیک کو برابر ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
۔اب ایک برتن میں کٹے ہوئے فروٹ کیک ،مالٹے کا تیار شدہ سیرپ ،مکس فروٹ ،کیلے سلائس کٹنگ ،کالا انگور سلائس کٹنگ اوتیار کیا ہوا کسٹرڈ ا ل لیں اور یہ عمل دہرا لیں ۔
ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔
۔آپکا مزیدار فروٹ ٹرائی فل تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: ایک گھنٹہ افراد : تین