ڈھاکہ فرائیڈ فِش

اجزاء

  • مچھلی (بیکٹی) 400گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • انڈا ایک عدد
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • پیلا رنگ ایک چٹکی
  • کارن فلور دو چائے کے چمچ
  • میدہ تین چائے کے چمچ
  • سفید تِل حسبِ ضرورت
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت

ترکیب
مچھلی کے درمیانے ٹکڑے کر لیں۔ اس میں نمک ،لیموں کا رس ،ادرک لہسن پیسٹ ، لال مرچ کُٹی ہوئی ،کالی مرچ کُٹی ہوئی ،پیلا رنگ ،کارن فلور اور میدہ ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
اب ایک برتن میں سفید تِل لیں اور تیار شدہ مچھلی پراچھی طرح لگالیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرلیں اور مچھلی کو گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں ۔آپکی مزیدار ڈھاکہ فرائیڈ فِش تیار ہے