بمبئی بریانی

اجزاء
چاول ایک کلو
ثابت گرم مصالحہ بیس گرام
نمک حسبِ ذائقہ
کھانے کا تیل آدھا کپ
ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ
چکن سات سو گرام
ٹماٹر سلائس تین عدد
دہی ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
پسے ہوئے ٹماٹر تین عدد
آلو ایک کلو
براؤن پیاز پندرہ گرام
گانش سبز مرچ ،پودینہ ،سبز دھنیا
چکن یخنی ایک کپ
ترکیب
۔ایک باؤل میں پانی ڈال کر اس میں چاول،ثابت گرم مصالحہ ،نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر بیس سے پچیس منٹ تک بھگو لیں اور اُبا ل کر چھان لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ ،ثابت زیرہ ،چکن ،ثابت گرم مصالحہ ،ٹماٹر ،دہی ،نمک،لال مرچ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،پسے ہوئے ٹماٹراور ہلدی ڈال کر دو منٹ تک بھونائی کر کے پانچ سے سا ت منٹ تک دم دیں ۔
۔اب اس پر گارنش اور براؤن پیاز ڈال کر دو منٹ تک بھونائی کر لیں ۔
۔ اب ایک برتن میں تیار کیا ہوا مصالحہ لیں اور اس میں اُبلے ہوئے چاول ،گارنش ڈا ل کر اس عمل کو دہرا لیں ۔
۔اب اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ اور چکن یخنی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں ۔
۔آپکی مزیدار بمبئی بریانی تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: چالیس منٹ افراد: چار عدد