کرسپی چکن فلیٹ بریڈ پیزا

اجزاء

  • ڈان چکن نگِٹس(پیکٹ) 270 گرام
  • میدہ ڈیڑھ کپ
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • موزریلہ چیز(کدو کش) 50گرام
  • چیڈرچیز(کدو کش) 50گرام
  • پیزا سوس دو کھانے کے چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • پارہ میزان چیز ایک کھانے کا چمچ
  • دودھ آدھا کپ
  • ییسٹ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
  • سفید مرچ پاؤ ڈر ایک چائے کا چمچ
  • بھُنا ہوا لہسن (چوپ ) ایک کھانے کا چمچ
  • سبزشملہ مرچ گارنش
  • لال شملہ مرچ گارنش
  • کالا زیتون گارنش
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • نیم گرم پانی آدھا کپ
  • کھانے کا تیل ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

ایک برتن میں میدہ لیں اس میں نمک ،چینی ،ییسٹ ،سفید مرچ پاؤڈر ،پارمیزان چیز،بُھنا ہوا لہسن ،مکھن ،دودھ اور نیم گرم پانی ڈال کراچھی طرح ملا لیں اورپندرہ سے بیس منٹ کے لیے روم ٹمپریچر پرڈھک کررکھ دیں۔میدہ( ڈو) تیار ہے ۔
اب ڈوکا پیڑا بنائیں اور میدہ لگا کر بیل کر پھیلا لیں ۔اب ایک برتن میں کھانے کا تیل لگا کر ڈو کو پھیلا دیں اب اس پر پیزا سوس لگا لیں پھرچیڈر چیز،مزریلہ چیزکی تہہ لگا لیں پھرسبز شملہ مرچ، لال شملہ مرچ اورکالا زیتون ڈال لیں۔
اب ڈان چکن نگِٹس کو ایک برتن میں نکال لیں اورکاٹ کر حسبِ ضرورت نگِٹس کے ٹکڑے کر لیں۔
اب ان نگِٹس کے ٹکڑوں کو ڈو پر پھیلا دیں اور تھوڑی تھوڑی مزریلہ چیز اور چیڈر چیز ڈال کر 220سینٹی گریڈ پر پانچ سے سات منٹ اوون بیک کر لیں۔آپکا مزے دار کرسپی چکن فلیٹ بریڈ پیزاتیار ہے۔