(گرلڈ پرون (جھینگا

اجزاء

  • جھینگا 500گرام
  • سرکہ تین کھانے کے چمچ
  • دہی دو کھانے کے چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • پیلا رنگ آدھا چائے کا چمچ
  • زیرہ کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ۱یک چائے کا چمچ
  • گرم مصا لحہ ایک چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • کھانے کاتیل دو کھانے کے چمچ
  • بادام کاجو پسے ہوئے دو چائے کے چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • مسٹرڈ پیسٹ ایک کھا نے کا چمچ
  • ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ

ترکیب
ایک برتن میں جھینگے لیں اس میں سرکہ ادرک لہسن پیسٹ ڈ ال کراچھی طرح ملا لیں اور ایک گھنٹہ فریج میں رکھنے کے بعد پانی سے دھو کر خشک کر لیں ۔
اب ایک برتن میں دہی لیں اس میں نمک ،پیلا رنگ ،زیرہ کُٹا ہوا ،دھنیا پاؤڈر ،گرم مصا لحہ ،لیمو ں کا رس ،کھانے کا تیل ،بادام کاجو پسے ہوئے،ادرک لہسن پیسٹ ، مسٹرڈ پیسٹ اور ٹماٹو کیچپ ڈا ل کر ملا لیں اب اس میں جھینگے ڈال کراچھی طرح ملا ئیں اور تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب گِرل پین پر کھانے کا تیل لگا کر جھینگوں کوگِرل کر لیں ۔آپکی مزیدار گرلڈ پرو ن(جھینگا) تیا ر ہے ۔