چکن شاہی ہانڈی

اجزاء

  • چکن بونلیس ۳۰۰ گرام
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پیسا ہوا ایک چائے کاچمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
  • پیاز دو کھانے کے چمچ
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • ٹماٹر(پسے ہوئے) آدھا کپ
  • کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
  • کاجو پسا ہوا، بادام پیسا ہوا دو کھانے چے چمچ
  • کریم دو کھانے کے چمچ

ترکیب

ایک بر تن میں چکن بونلیس، کھانے کا تیل ایک کھانے کا تیل، نمک حسبِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈرایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈرایک چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈرایک چائے کا چمچ اورادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور آدھا گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ ڈال کر تیار کیا ہوا چکن کو گولڈن براؤن ہونے تک پین فرائی کر لیں۔
اب ایک برتن میں کھانے کا تیل تین کھانے کا چمچ،پیاز دو کھانے کے چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ دو عدد ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھا نے کا چمچ، ٹماٹر پیسے ہوئے آدھا کپ، نمک، لال مرچ پاؤڈراور کالی مرچ پیسی ہوئی ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے بھونائی کر لیں اور پھرفرائی کیا ہوا چکن ڈال کر تین سے چار منٹ کے لیے پکا لیں۔آپکی مزے دار چکن شاہی ہانڈی تیار ہے۔