گُڑ والے چاول

اجزاء

  • دیسی گھی آدھا کپ
  • اِلائچی چھ عدد
  • سونف ایک کھانے کا چمچ
  • ڈرائی فروٹ 50گرام
  • گُڑ 300گرام
  • پانی ڈھائی گلا س

ترکیب
ایک برتن میں دیسی گھی لیں اور اس میں اِلائچی ،سونف اور ڈرائی فروٹ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں ۔
اب اس میں گُڑ اور پانی ڈال کر اُبال لیں۔ گُڑ گھُل جانے پر چاول ڈال کر پکائیں اور تھوڑا سا پانی رہ جانے پر دم پر رکھ دیں۔
آپکے مزے دار گُڑ کے چاول تیار ہیں۔