گرل چکن ود مشروم سوس

اجزاء

  • چکن ایک چیسٹ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • وائٹ پیپر پاؤڈر حسبِ ذائقہ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • مسٹرڈ آدھا کھانے کا چمچ
  • آئل ایک کھانے کا چمچ
  • مکھن ایک کیوب
  • لہسن چوپ کیا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • میدہ تین کھانے کے چمچ
  • یخنی آدھا کپ

ترکیب

ایک باؤل میں بون لیس چکن ڈال لیں۔اب اس میں پہلے نمک پھر وائٹ پیپرپاؤڈر،لیمن جوس،ادرک کا پیسٹ اور مسٹرڈڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اب اسکو20 سے 25 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
ایک گرل پلیٹ کو چولہے پرگرم کر لیں اور اس پر آئل لگا لیں اب چکن کو اس پر گرل کر لیں۔ ایک پین میں مکھن ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ اب چوپ کیا ہوا لہسن اورپھول گوبھی ، گرین بینز،آلو،گاجر،مشروم اور مٹرڈالیں۔اب اس میں وائٹ پیپر اور نمک ڈال کر فرائی کر لیں۔
اب مشروم بنانے کے لیے ایک پین میں مکھن ڈال کر گرم کریں اور اس میں میدہ ڈال لیں اور یخنی ڈال کر مکس کرتے ہوئے مشروم ،کالی مرچ،لیمن جوس اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اتار لیں ۔آپکی مزیدارگرل چکن ود مشروم سوس تیا ر ہے۔