ہری چٹنی

اجزاء
سبز چٹنی
سبز مرچ چار عدد
سبز دھنیا آدھی گڈی
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
بھُنا ہوازیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت لہسن دو جوّئے
کوکو نٹ پاؤڈر تین کھانے کے چمچ
کوکو نٹ ملک چار کھانے کے چمچ

ترکیب :سبز چٹنی
۔ایک گرائینڈر میں سبز مرچ ،پودینہ ،سبز دھنیا ،نمک،لیموں کا رس ،بھُنا ہوا زیرہ ،ثابت لہسن ،کوکو نٹ پاؤڈر اور کوکو نٹ ملک ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
آپکی مزیدار سبز چٹنی تیار ہے

  

چار اقصام کی چٹنی

اجزاء آم کی چٹنی
آم ایک کلو
پانی حسبِ ضرورت
پودینہ آدھی گڈی
ثابت لہسن تین جوّے
نمک حسبِ ذائقہ
چینی تین کھانے کے چمچ
ثابت لال مرچ چار عدد

اجزاء آلو بخارہ چٹنی
آلو بخارہ دو سو گرام
چینی ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
بادام سو گرام
چار مغز پچاس گرام
لیموں بطور گارنش
پانی چار کپ

اجزاء املی کی چٹنی
اِملی پانچ سو گرام
پانی تین کپ
چینی ایک کپ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ

اجزاء سبز چٹنی
سبز مرچ چار عدد
پودینہ ایک گڈی
سبز دھنیا آدھی گڈی
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
بھُنا ہوازیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت لہسن دو جوّئے
کوکو نٹ پاؤڈر تین کھانے کے چمچ
کوکو نٹ ملک چار کھانے کے چمچ
ترکیب :آم کی چٹنی
۔ایک برتن میں آم لیں اور ان کو چھیل کر اُبال لیں اور باریک کاٹ لیں ۔
۔اب ایک گرائینڈر لیں اوراس میں کٹے ہوئے آم ،پودینہ ،ثابت لہسن ،نمک،چینی اور ثابت لال مرچ ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
۔آپکی مزیدار آم کی چٹنی تیار ہے ۔
ترکیب : آلوبخارے کی چٹنی
۔ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں آلو بخارے ڈال کر ایک رات کے لیے بھِگو کر رکھ دیں ۔
۔اب اسے چھان کر پانی کو علیحدہ کر کے پانی میں چینی ،لال مرچ پاؤڈر ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،کُٹا ہوا زیرہ اور بھِگویا ہوا آلو بخارہ ڈال کر شیرے کو گاڑھا کر لیں ۔
۔اب اس میں بادام اور چار مغز ڈال کر مزید گاڑھا کر لیں ۔
۔اب اس پر لیموں اور چار مغز کی گارنش کر لیں۔
آپکی مزیدارآلوبخارے کی چٹنی تیار ہے ۔
ترکیب : املی کی چٹنی
۔ایک باؤل میں پانی لیں اور اس میں املی کو چار سے چھ گھنٹے تک بھِگو لیں اور گٹھلی نکال لیں ۔
۔اب املی کے گُدے کو پانی اور چینی میں ڈا ل کر ایک گھنٹہ پکا کر گاڑھا کر لیں ۔
آپکی مزیداراِملی کی چٹنی تیار ہے ۔
ترکیب :سبز چٹنی
۔ایک گرائینڈر میں سبز مرچ ،پودینہ ،سبز دھنیا ،نمک،لیموں کا رس ،بھُنا ہوا زیرہ ،ثابت لہسن ،کوکو نٹ پاؤڈر اور کوکو نٹ ملک ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
آپکی مزیدار سبز چٹنی تیار ہے