گجریلا

گجریلا
اجزاء
گاجر 200گرام
دودھ ایک لیٹر
چینی 300گرام
اُبلے ہوئے چاول ایک کپ
چھوٹی اِلائچی 6 عدد
پانی ایک کپ
کاجو 20گرام
پستہ 20 گرام

ترکیب
ایک برتن میں پانی ڈال کر چاول اُبال لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں ۔گجریلا بنانے کے لیے ایک برتن میں ایک لیٹر دودھ ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ۔اب ایک کپ پانی ،200گرام گاجر،300گرام چینی ڈا لیں ۔اب اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈال دیں اس میں 6 عدد اِلائچی،کاجو20گرام ،پِستہ20 گرام ڈال کر20سے25 مِنٹ تک پکائیںیہاں تک کہ دودھ اپنا رنگ تبدیل کر لے ۔اسی دوران چیک کرتے رہیں او ر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔آپکا مزیدار گجریلا تیار ہے ۔