رَشین سلاد

اجزاء

  • ماماز مایونیز(پیکٹ) ایک لیٹر
  • آلو (کیوب کٹنگ) 100 گرام
  • گاجر (کیوب کٹنگ) 100 گرام
  • سیب (کیوب کٹنگ) 100 گرام
  • مٹر 100گرام
  • انگور 50گرام
  • سٹرابیری 50گرام
  • انار 20 گرام
  • آئسنگ شوگر تین کھانے کے چمچ
  • کریم چار کھانے کے چمچ
  • ٹھنڈا پانی حسبِ ضرورت
  • پانی حسبِ ضرورت

ترکیب
ایک برتن میں پانی لیں اُس میں آلو، مٹراورگاجرڈال کر اُبال لیں۔اُس کے بعدآلو،مٹر،گاجر کو ٹھنڈا پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیں۔
اب ایک برتن میں آلو، مٹر، گاجر، سیب،انگور، سٹرابیری،انار،آئسنگ شوگر،کریم اور ماماز مایونیز چار کھانے کے چمچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اورآپکی مزے داررَشین سلاد تیار ہے۔