فرائیڈ موزریلا

اجزاء
موزریلا چیز ۲۰۰ گرام
انڈے چار عدد
بریڈکرم حسبِ ضرورت
آئل حسبِ ضرورت
ترکیب
موزریلا چیز یا چکن کو لمبے لمبے سلائس میں کاٹ لیں۔ ایک برتن میں چار عدد انڈے ڈال لیں او رایک برتن میں بریڈکرم ڈال لیں۔ اب موزریلا چیز یا چکن کے لمبے ٹکڑوں کو پہلے انڈے میں اچھی طرح لگائیں پھر بریڈ کرم اچھی طرح لگائیں یہ عمل ہر ٹکڑ ے کے ساتھ دو مرتبہ کر یں۔انڈا اور بریڈکرم لگے ہوئے ٹکڑوں کو پندرہ سے بیس منٹ تک فریزرمیں رکھ دیں۔پکانے والے برتن میں آئل ڈا ل کر دو سے تین مِنٹ تک ڈیپ فرائی کریں۔آپکی فرائیڈ موزریلا تیارہیں۔
Download Now