فرائیڈ آیسکریم

اجزاء

  • ونیلاآئسکریم ۲۰۰ گرام
  • انڈا تین عدد
  • بریڈ کرم حسبِ ضرورت
  • گرم پانی ایک کپ

ترکیب

ایک برتن میں انڈوں کو پھینٹ لیں، ایک برتن میں بریڈ کرم نکال لیں اور ایک برتن میں گرم پانی رکھ لیں۔ اب آئسکریم سکوپرکو پہلے گرم پانی میں ڈبو لیں تاکہ آئسکریم آسانی سے نکل آئے آئسکریم سکوپر سے آئسکریم کو نکال کر انڈوں والے بر تن میں ڈال کر آئسکریم کے ساری طرف انڈا لگا لیں پھر بریڈ کرم میں ڈال لیں۔گول شکل میں رکھیں۔پھر انڈا میں لگا ئیں اور پھر بریڈ کرم میں لگائیں یہ عمل تین بار کریں ۔ایسی طرح چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں اور ۳۵ سے ۴۰ منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔
فریز ہونے کے بعد ایک برتن میں آئل ڈال کرگرم کر لیں۔پھر تیز گرم ہونے پرلائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔ذیادہ دیر فرائی نا کریں۔