اسپائسی فرائیڈ فِش

اجزاء

  • مچھلی کانٹے والی(ڈمرہ یا راہو) ایک کلو
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • بیسن ۴ کھانے کے چمچ
  • دہی ۴ کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ۳ کھانے کا چمچ
  • لیموں کا رس ۴ کھانے کے چمچ
  • اجوائن آدھا چائے کا چمچ
  • زیرہ کُٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا کُٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ پاؤڈر ۲ کھانے کے چمچ
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ۲کھانے کے چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • پیلا رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • سرکہ ایک کپ
  • انڈا ایک عدد
  • آئل حسبِ ضرورت

ترکیب

مچھلی کے درمیانے ٹکڑے کر لیں ۔ ایک برتن میں ان ٹکڑوں کوڈال لیں۔اب اس میں سرکہ،نمک دو کھانے کے چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور پچیس سے تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب مچھلی کو پانی سے دھو لیں اور بیسن ،دہی، اجوائن، لیموں کا رس، نمک حسبِ ذائقہ ، لال مرچ پاؤڈر، کُٹی ہوئی لال مرچ، کُٹا ہوا دھنیا، انڈا،زیرہ کُٹا ہوا،گرم مصالحہ پیسا ہوا، کالی مرچ پاؤڈر، پیلا رنگ،ہلدی اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور ایک گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک پین میں آئل ڈال کر مچھلی کے ٹکڑوں کو گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔