ڈھاکہ چکن

اجزاء
چکن بونلیس پانچ سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور تین کھانے کے چمچ
میدہ تین کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
لال مرچ پاؤڈر ایک کھا نے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سفید تِل ڈھائی کھانے کے چمچ
کھانے کاتیل حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک،لہسن پیسٹ ، لیموں کا ر س ، کارن فلور ،میدہ،انڈا ،لال مرچ پاؤڈر ،ہلدی،لال مرچ کُٹی ہوئی ،گرم مصا لحہ پاؤڈر اور سفید تِل ڈا ل کر اچھی طرح ملا ئیں اور تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں ۔

آپکا مزیدار ڈھاکہ چکن تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ
افراد : تین