فرنچ ٹوسٹ

اجزاء

  • انڈے تین عدد
  • دودھ ایک چوتھائی
  • دار چینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • پیسی ہوئی چینی ایک کھانے کا چمچ
  • ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
  • کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • شہد حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک برتن میں انڈے پھینٹ لیں اور دودھ، دارچینی پیسی ہوئی،ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل ، مکھن ڈال لیں اور سینڈوچ بریڈ کو انڈوں کے پیسٹ میں ڈپ کر کے فرائی کر لیں۔
گارنش کے طور پر شہد لگا لیں۔آپکے مزے دار فرنچ ٹوسٹ تیار ہیں۔