زردہ

اجزاء
پانی حسبِ ضرورت
پیلا رنگ آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
دیسی گھی تین کھانے کے چمچ
الائچی پانچ گرام
لونگ چار عدد
دودھ آدھا کپ
گارڈ چاول سات سو گرام
چینی ایک کپ
بادام پندرہ گرام
کاجو پندرہ گرام
پستہ پندرہ گرام
اشرفی(سبز ،لال ) بیس گرام
رس گلے ایک سو گرام
ترکیب
۔ایک باؤل میں گارڈ سیلا چاول لیں اور اس میں پانی ڈال کر نوے منٹ کے لیے بھگو کر رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں پانی ،پیلا رنگ ،کھانے کا تیل ڈال کر اُبال لیں ۔
۔اب اس میں بھگو کر رکھے ہوئے چاول ڈال کر چاول کو اُبال لیں۔
۔اب ایک پین میں دیسی گھی لیں اور اس میں الائچی ،لونگ اوردودھ ڈال کر گرم کر لیں ۔
۔اب اس میں اُبلے ہوئے چاول ،چینی ،چاول ،چینی ،ڈرائی نٹس ،اشرفی اوررسگلے ڈال کر تین سے چار منٹ تک دم دیں اور مکس کرلیں ۔
۔آپکا مزیدار زردہ تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: چار عدد