ویجی نگٹس

اجزاء

  • آلو اُبلے ہوئے 200گرام
  • مٹر اُبلے ہوئے 50گرام
  • گاجر اُبلی ہوئی 50گرام
  • شملہ مرچ 25گرام
  • ہرا دھنیا 5گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • بریڈ کرم حسبِ ضرورت
  • اوریگانو ایک چائے کا چمچ
  • انڈا تین عدد
  • چیڈر چیز تین کھانے کے چمچ
  • کوٹیج چیز تین کھانے کے چمچ
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک برتن میں پیسے ہوئے آلو لیں اس میں نمک ،سفید مرچ پاؤڈر ،گاجر ،شملہ مرچ چوپ ،مٹر ، ہرا دھنیا ،چیدڑ چیز،کوٹیج چیزاور اوریگانوڈا ل کر ملا لیں ۔اب تیا ر شدہ آلو کے مکسچرکو انڈا اور بریڈ کرم لگا کر اسکے نگٹس بنا لیں ۔پھر نگٹس کو انڈے میں ڈپ کریں اور بریڈ کرم لگا کر تیس سے پینتیس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں ۔ا ب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈا ل کر نگٹس کو شیلو فرائی کر لیں ۔ اب آپکے مزیدار ویجی نگٹس تیار ہیں ۔