شکر قندی کے گولے

اجزاء
۔ شکر قندی 500گرام
۔ پانی آدھا کپ
۔ چینی چار کھانے کے چمچ
۔ انڈا ایک عدد
۔ میدہ چار کھانے کے چمچ
۔ سفید تِل آدھا کپ
۔ کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ شکرقند ی کو پانی میں ڈال کر اُبال لیں اور پھر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اب اس کا چھلکا اُتار کر کدو کش کر لیں۔
۔ اب اس میں انڈا اور چینی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں پھر اس کے گولے بنا لیں۔
۔ اب ایک برتن میں پانی اور میدہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
۔ اب ان گو لوں کو میدہ والے پیسٹ میں اچھی طرح لگا ئیں اور پھر اس پر تِل اچھی طرح سے لگا لیں۔
۔ اب پین میں کھانے کا تیل ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
آپکے مزے دار شکر قندی کے گولے تیار ہیں۔
پکانے کا وقت: ایک گھنٹہ افراد: تین