شاہی ٹکڑا

اجزاء

  • دو دھ ایک لیٹر
  • چینی آدھا کپ
  • بادام باریک کٹنگ 10گرام
  • کاجو باریک کٹنگ 10گرام
  • پستہ باریک کٹنگ 10گرام
  • چھوٹی اِلائچی پانچ عدد
  • پیلا رنگ ایک چٹکی
  • ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
  • گرم پانی ایک کپ
  • کارن فلور پانی میں تین کھانے کے چمچ
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
  • بریڈ سلائس آٹھ عدد

ترکیب
ایک برتن میں دو دھ لیں اس میں چینی ،بادام ،پستہ ،چھوٹی اِلائچی ،پیلا رنگ ،ونیلا ایسنس اور گرم پانی ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں ۔اب اس میں کارن فلورآدھا کپ پانی میں حل کر کے ڈال دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل اور بریڈ سلائس ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
اب سلائس کو درمیان سے کاٹ لیں اور ایک پلیٹ میں تیار شدہ مکسچر لیں اس پر بریڈ رکھ کر اوپر سے دو بارہ مکسچر ڈال دیں ۔کاجو ،پستہ اور بادام کو بطور گارنش استعمال کر لیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں ۔آپکامزیدار شاہی ٹکڑا تیا ر ہے ۔