رس ملائی

اجزاء
دودھ چار کپ
پانی حسبِ ضرورت
چینی دو کپ
پستہ کرش کیا ہوا پندرہ گرام
بادام کرش کیا ہوا پندرہ گرام
الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
پنیر آدھا کلو
بادام ،پستہ بطور گارنش

ترکیب
۔ایک برتن میں دودھ لیں اور اس میں پانی ،چینی ،پستہ ،بادام اور اِلائچی پاؤڈر ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں ۔
۔اب پنیر لے کر اسکی بالز بنا لیں ۔
۔اب ایک پین میں پانی اور چینی ڈا ل کر شیرا بنا لیں اور تیار کی ہوئی بالز کو اس میں ڈال کر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکا ئیں ۔
۔اب بالز کو نکا ل کر ٹھنڈے پانی میں ڈ پ کر کے نچوڑ لیں اوریہ عمل دہرا لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں تیار کی گئی دودھ کی ربڑی لیں اور اس میں بالز رکھ کردوبارہ ربڑی ڈا ل کر ایک گھنٹے کیلیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب پستہ اور بادام کو بطور گارنش استعمال کر لیں ۔
آپکی مزیدار رس ملائی تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : پینتیس منٹ افراد : تین