پنیرچِلی

اجزاء

  • پنیر کوٹیج یا چکن ۲۰۰ گرام
  • آئل حسبِ ضرورت
  • انڈے دو عدد
  • کارن فلور حسبِ ضرورت
  • تِل کا تیل چار چائے کے چمچ
  • لہسن دو چائے کے چمچ
  • پیاز آدھا پیاز
  • ٹماٹر دو عدد
  • ہر اشِملہ مِرچ آدھی شِملہ مِرچ
  • لال شِملہ مِرچ آدھی شِملہ مِرچ
  • ہرا پیاز دو چائے کے چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ٹماٹو کیچپ تین چائے کے چمچ
  • املی سوس تین چائے کے چمچ

ترکیب

پنیر یا چکن کو تیکو ن انداز میں کاٹ کر انڈا اور کارن فلور لگا لیں تا کہ پنیر ٹو ٹے نا۔پکانے والے برتن میں آئل ڈالیں اور پنیرڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرکے الگ برتن میں نکال لیں ۔ پکانے والے برتن میں تِل کا تیل،لہسن،پیاز،شِملہ مِرچ،ٹماٹر،ہرا پیاز،پنیر،نمک،ٹماٹو کیچپ اور اِملی سوس ڈال کردو سے تین مِنٹ تک فرائی کر لیں۔آپکی مزیدار پنیر چِلی تیار ہے ۔
Download Now