جلیبی

اجزاء

  • چینی ایک کلو
  • میدہ تین کپ
  • ٹاٹری ایک چُٹکی
  • رنگ کاٹ ایک چُٹکی
  • میٹھا سوڈا ایک چُٹکی
  • لال رنگ ایک چُٹکی
  • آئل حسبِ ضرورت
  • الایچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • دودھ آدھا کپ
  • پانی(نیم گرم) حسبِ ضرورت

ترکیب

نیم گرم پانی میں رنگ کاٹ ڈالیں اور ایک برتن میں میدہ اور رنگ کاٹ والا پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں پھر لال رنگ ڈال کر اچھی طرح ملائیں کہ پیسٹ بنا لیں۔ پھر میٹھا سوڈا ڈال کر مکس کرلیں۔ پکانے والے برتن میں بارہ کپ پانی ، چینی ، الایچی پاؤڈر،دودھ ڈال کر شیرہ بنانے کے لیے ااُبال لیں۔ جھاگ کو اُتار لیں۲۵ سے ۳۰ منٹ تک پکا لیں گاڑھا شیرہ بننے تک پکائیں۔ اب تیار کیا ہوا پیسٹ کو جلیبی بناے والے کپڑے میں ڈال کر شیلو فرائی کر لیں پھر شیرہ میں ڈِپ کر لیں۔آپکی مزے دار جلیبی تیار ہے۔