چکن ریپس

اجزاء
چکن بریسٹ(بونلیس) 150گرام
ٹورٹیلا دو عدد
نمک حسبِ ذائقہ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچ
سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
آئس برگ بیس گرام
ٹماٹر(سلائس کٹنگ) دو عدد
پیاز(جولین کٹنگ) دس گرام
مایونیز دو کھانے کے چمچ
کیچپ دوکھانے کے چمچ
ترکیب
۔ ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک، زیتون کا تیل(ڈیڑھ کھانے کا چمچ)، سفیدمرچ پاؤڈر، لال مرچ کُٹی ہوئی اور لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
۔ اب اس کو تیس منٹ تک فریج میں رکھیں۔
۔ اب ایک پین میں زیتون کا تیل(ڈیڑھ کھانے کا چمچ)، تیار کیا ہوا چکن ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک پین فرائی کر لیں۔
۔ اب فرائی کیا ہوا چکن کو جولین کٹنگ میں کاٹ لیں۔
۔ اب ٹور ٹیلا کو توا پر گرم کرلیں۔
۔ اب ٹورٹیلا پر مایونیزکیچپ کامکسچر، آئس برگ، ٹماٹر، پیاز، چکن اور پھرمایونیزکیچپ مکسچر ڈال کر رول بنا لیں۔
آپکا مزے دار چکن ریپس تیار ہے۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: دو