چکن ٹماٹو اینڈاسپیگٹی پاستہ

اجزاء

  • چکن (بونلیس ) 300گرام
  • اسپیگٹی 250گرام
  • میچل ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • میچل ٹماٹر پیسٹ تین کھانے کے چمچ
  • کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
  • زیتو ن کا تیل دو کھانے کے چمچ
  • سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • پانی حسبِ ضرورت
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  • بیزل آدھا چائے کا چمچ
  • تھائم آدھا چائے کا چمچ
  • پارسلے چوپ کیا ہوا ایک کھا نے کا چمچ
  • پار میزان ڈیڑھ کھانے کاچمچ
  • سفید پیاز آدھی
  • ٹماٹر چار عدد
  • کالا زیتون بطور گارنش
  • بروکلی بطور گارنش
  • سبز شملہ مرچ بطور گارنش

ترکیب
ایک برتن میں پانی لیں اوراس میں کھانے کا تیل ،نمک اور اسپیگٹی ڈال کر اُبال لیں اورپھرٹھنڈا کر لیں ۔
اب ایک پین میں زیتون کا تیل لیں اور اس میں سفید پیاز ڈ ال کر ہلکا سا بھون لیں اورمیچل ادرک لہسن کا پیسٹ ،میچل ٹماٹر پیسٹ اور چکن ڈال کر پانچ سے سا ت منٹ تک پکائیں ۔اب ا س میں ٹماٹر ،نمک،سفید مرچ ،اوریگانو ،بیزل ،تھائم ،کالا زیتون بروکلی سبز شملہ مرچ ،ٹماٹر ،اُبلی ہوئی اسپیگٹی ،پارسلے اور پار میزان ڈا ل کر پکا لیں ۔آپکی مزیدار چکن ٹماٹو پاستہ تیار ہے ۔