فش تِکہ

اجزاء
مچھلی 500 گرام
کریم 200ملی لیٹر
کوکو نٹ ملک پاؤڈر 100 گرام
نمک حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈ ر ایک کھانے کا چمچ
زیرہ کُٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
اجوائن ایک چائے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ادرک ، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ریڈ چلی سوس دو کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر آدھی چائے کا چمچ
زیتون کا تیل دع کھانے کا چمچ
لیموں کا رس تین کھانے کا چمچ
پیلا رنگ آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک برتن میں مچھلی لیں اور اس میں کریم، کوکونٹ ملک پاؤڈر، نمک، دھنیا پاؤڈر،زیرہ کُٹا ہوا،گرم مصالہ پاؤڈر، اجوائن، لال مرچ کُٹی ہوئی، ادرک لہسن پیسٹ، کالی مرچ پاؤڈر،زیتون کا تیل،ریڈ چلی سوس، پیلا رنگ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔
اب اس کو تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب گرل پر کھانے کا لگا کرتیار کی ہوئی مچھلی گرل کر لیں۔
آپکی مزے دار فش تکہ تیار ہے۔
پکانے کا وقت: 40 منٹ ، افراد: 3