فش ویجیٹیبل اینڈ نوڈلز سوپ

اجزاء

  • فش بون لیس کیوب کٹنگ(بیکٹی فش) 200گرام
  • نوڈلز اُبلے ہوئے 150گرام
  • گاجر جولین کٹنگ دو کھانے کے چمچ
  • مشروم کیوب کٹنگ دو کھانے کے چمچ
  • شملہ مرچ جولین کٹنگ دو کھانے کے چمچ
  • ہرا پیاز دو کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  • سفید مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • انڈا بغیر زردی کے ایک عدد
  • کالا زیتون دو کھانے کے چمچ
  • فش سٹوک (مچھلی کی یخنی ) ایک لیٹر
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
  • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • پارسلے چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ

ترکیب

ایک برتن میں فش بون لیس لیں۔ اس میں نمک اور کارن فلور ڈال کر ملا لیں ۔اب ایک پین میں آئل ڈال لیں اور اس میں تیار شدہ فش ڈال کر لائیٹ براؤ ن ہونے تک ڈ یپ فرائی کر لیں ۔اب ایک برتن میں فش سٹوک ( فش کی یخنی )لیں اور اس میں فرائی کی ہوئی فش ، اُبلے ہوئے نوڈلز،گاجز،شملہ مرچ ،مشروم ،نمک،ہرا پیاز ،کالا زیتون ،سفید مرچ پاؤڈر ،لیموں کارس ،انڈا بغیر زردی کے اورپارسلے ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں ۔آپکی مزیدا ر فش ویجیٹیبل اینڈ نوڈلز سوپ تیا ر ہے ۔