مچھلی کا سالن

اجزاء

  • مچھلی(ڈمرہ ) 500گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • اجوائن ایک کھانے کے چمچ
  • سرکہ ایک کپ
  • کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
  • پیاز آدھا پیاز
  • ثا بت گرم مصا لحہ حسبِ ذائقہ
  • ثابت زیرہ ایک چا ئے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • ادرک لہسن( پیسٹ) ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر پسے ہوئے تین عدد
  • دہی دو کھانے کے چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • میتھی سو کھی ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • چھوٹی اِ لائچی دو عدد
  • بڑی اِلائچی دو عدد
  • دار چینی دو عد
  • کالی مرچ پانچ عدد
  • گرم پانی آدھا کپ
  • ادرک ،ہری مرچ ،ہرا دھنیا بطور گارنش

ترکیب
ایک برتن میں مچھلی ڈالیں اوراس میں نمک ،اجوائن،سرکہ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ملا لیں اوراسے دو سے چار گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب اس مچھلی کو دھو لیں ۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز،ثابت گرم مصالحہ ،ثابت زہرہ اور ہری مرچ ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔اب ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا فرائی کر لیں ۔اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر ،دہی ،نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ،لال مرچ کُٹی ہوئی،کالی مرچ کُٹی ہوئی ،میتھی ، زیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر آٹھ سے دس منٹ بھونائی کریں ۔اب اس میں مچھلی ڈال کر تین سے چار منٹ بھونائی کر یں اور پانی ڈال کر دو منٹ کے لیے دم دیں ۔ادرک ،ہری مرچ اور ہرا دھنیا کو بطور گارنش استعمال کر لیں ۔ مزیدار مچھلی کا سالن تیار ہے ۔