ویجیٹیبل بریانی

اجزاء

  • چاول 500گرام
  • آلو (اُبلے ہوئے) دو عدد
  • گاجر(اُبلے ہوئے) دو عدد
  • مٹر(اُبلے ہوئے) آدھا کپ
  • کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • پیاز آدھا پیاز
  • ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر 200گرام
  • نمک حسبِ ضرورت
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ پیسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • گرم پانی آدھا کپ
  • ثابت گرم مصالحہ حسبِ ضرورت
  • گرم مصالحہ پاؤڈر حسبِ ضرورت
  • پیلا رنگ ایک چٹکی
  • ادرک، ہری مرچ،ٹماٹر، لیموں،پودینہ، ہرا دھنیا گارنش

ترکیب
ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر اس میں پیاز ،ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لائیٹ براؤن کر لیں اب اس میں ٹماٹر ،نمک ،ہلدی ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،دھنیا پاؤڈر ،لال مرچ پسی ہوئی ،زیرہ پاؤڈر اور گرم پانی ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک بُھونائی کریں ۔اب اس میں اُبلے ہوئے آلو ،گاجر اور مٹر ڈال دیں ۔اب اس میں گارنش کے طور پر ٹماٹر، ادرک، ہری مرچ، لیموں، پودینہ، ہرا دھنیا ڈال لیں۔ سبزی مصالحہ تیار ہے۔
اب ایک برتن میں سبزی مصالحہ کی تہہ لگائیں۔
اب اس پر اُبلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگا ئیں اور پیسا ہو اگرم مصالحہ، گارنش( ٹماٹر، ادرک، ہری مرچ، لیموں، پودینہ، ہرا دھنیا ) ڈالیں۔
پھر سبزی مصالحہ کی تہہ لگائیں۔
پھر اس پر اُبلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگا ئیں اور پیسا ہو اگرم مصالحہ اور گارنش( ٹماٹر، ادرک، ہری مرچ، لیموں، پودینہ، ہرا دھنیا ) ڈال لیں۔
اب اس پر پیلا رنگ پانی میں ملا کر تھوڑا سا ڈال دیں اور گرم پانی کا چھیٹا لگا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے دم دیں۔
آپکی مزے دار ویجیٹیبل بریانی تیار ہے۔