پینٹ بار

اجزاء
چینی 500گرام
مونگ پھلی 200گرام
مکھن 2کھانے کے چمچ

ترکیب
ایک پین چینی لیں اورہلکی آنچ پرایک منٹ تک پڑا رہنے دیں اور ہلا تے رہیں اور چینی پگھلنے تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں مکھن ڈال کر اچھی طرح پکا لیں اور مونگ پھلی اس میں ڈال کر ہلا لیں ۔
۔اب ایک ٹرے لیں اوراس میں مکھن/ لگا کر تیار کی ہوئی مونگ پھلی ڈال کر پھیلا لیں اور دس سے پندرہ منٹ ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔
۔اب اسے حسبِ ضرورت کاٹ لیں ۔
۔آپکی مزیدار پینٹ بار تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: بیس منٹ افراد: تین عدد

چکن اسٹیک

اجزاء
چکن تین سو گرام
زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
مسٹر ڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پارسلی بیس گرام
مکھن تین کھانے کے چمچ
پیاز دس گرام
دودھ ڈیڑھ سو ملی لیٹر
کالی مر چ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
پامزان چیز ایک کھانے کا چمچ
کریم ڈیڑھ سو گرام
مٹر دس گرام
گوبھی دس گرام
گاجر دس گرام
پھلیاں دس گرام
آلو دس گرام
ترکیب
۔چکن بریسٹ لیں اور ہیمر کے ساتھ کوٹ لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں زیتون (دو کھانے کے چمچ)کا تیل ،نمک،سفید مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ) ،ادرک پیسٹ (ایک چائے کا چمچ) ،مسٹرڈ پیسٹ (آدھا چائے کا چمچ) ،پیپریکا پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ) اورپارسلی ڈا ل کر مکس کرلیں ۔
۔اب ایک گرل لیں اور زیتون کا تیل(دو کھانے کے چمچ) لگاکر تیار کیا ہوا چکن اس پر گرل کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں مکھن(ایک کھانے کا چمچ) لیں اور اس میں پیاز(پانچ گرام ) ،دودھ ،نمک،کالی مرچ پاؤڈر(ایک چائے کا چمچ) ،پامزان چیز اورکریم(ایک سو گرام ) ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا لیں ۔
۔اب ایک پین میں مکھن (ایک کھانے کا چمچ)لیں اور اس میں اُبلی ہوئی سبزیاں ،نمک اور سفید مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ)ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اب اس میں اُبلے ہوئے آلو ،نمک،سفید مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ) ،کریم (پچاس گرام )اور مکھن (آدھا کھانے کا چمچ)ڈال کر مکس کر لیں ۔
۔آپکا مزیدار چکن اسٹیک تیار ہے ۔
۔پکا نے کا وقت: چالیس منٹ افراد: چار عدد

باربی کیو سوس

اجزاء
پانی ایک کپ
املی ڈیڑھ سو گرام
آلو بخا رہ ڈیڑھ سو گرام
خوبانی ڈیڑھ سو گرام
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
لہسن چار جوّے
براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ چار عدد
چاٹ مصالحہ دو کھانے کے چمچ
پودینہ دس گرام

ترکیب
۔ایک پین میں پانی لیں اور اس میں املی ،آکو بخارہ ،خوبانی ڈال کر ہلکاسا پکاکر چھان لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور لہسن ،براؤن شوگر،تیار کیا ہوا مکسچر ،نمک،دھڑا مرچ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں ۔
۔آپکا مزیدار باربی کیو سوس تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: بیس منٹ افراد: ایک عدد