ہوٹ اینڈ سارسوپ

اجزاء

  • پانی ڈیڑھ لیٹر
  • چکن بون لس 150گرام
  • چکن کی ہڈیاں 300گرام
  • پیاز 10 گرام
  • گاجر 25 گرام
  • لہسن 5 گرام
  • بند گوبھی 15گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • اجینو موٹو حسبِ ذائقہ
  • سویا سوس ڈیڑھ کھا نے کا چمچ
  • چلی سوس ایک چائے کا چمچ
  • سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • انڈے 2 عدد
  • کارن فلور 6کھانے کے چمچ
  • ہرا پیا ز 10گرام

ترکیب

ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں چکن کی ہڈیا ں ڈال لیں ۔اب اس میں پیاز،گاجر،لہسن ،چکن بون لس ڈال کر اُبال لیں اور چکن سٹوک بنا لیں ۔ اب چکن کو چھان کر اس کی یخنی الگ کر لیں ۔
چکن اب چکن بون لس کے ریشے کر لیں ۔ ایک پین میں چکن سٹوک ڈال دیں۔اب اس میں چکن کے ریشے ،گاجر ،بند گوبھی ،نمک ،اجینو موٹو،سویا سوس،چلی سو س اور سرکہ ڈال کر2 سے 3 منٹ کے لیے پکائیں ۔اُبل جانے پر اوپرسے جھاگ اُتار دیں ۔اب اس میں کچے انڈے پھینٹے ہوئے ،ہرا پیاز ڈال دیں ۔اور کارن فلور کو ایک کپ پانی میں ملا کر ڈال دیں ۔آپکا مزیدار ہوٹ اینڈ سار سوپ تیار ہے ۔