چکن ہنی ونگز

اجزاء

۔ چکن ونگز 200گرام
۔ کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
۔ ادرک لہسن چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
۔ چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
۔ چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
۔ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
۔ شہد ڈھائی کھانے کے چمچ
۔ ہر ی مر چ دو عد
۔ چلی گارلک سوس ایک کھانے کا چمچ
۔ادرک (جولین کٹنگ) 5گرام
۔ ٹماٹر( جولین کٹنگ) ایک عدد
۔ سفید تِل ایک کھانے کا چمچ

ترکیب
ا۔ ایک پین میں آئل لیں اس میں ادرک لہسن چوپ کیا ہوا ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔
۲۔ اب چکن ونگز ،نمک،کالی مر چ،سویا سوس ،چلی سوس،چینی اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پکا لیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔
۳۔ اب اس میں شہد ،ہری مرچ ،چلی گارلک سوس ،ادرک اور ٹماٹر ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکا ئیں
۴۔ سفید تِل کی گارنش کرکے پیش کریں۔
آپکے مزیدار چکن ہنی ونگز تیار ہیں ۔
پکانے کا وقت : 15-20 منٹ , افراد : 2-3

  

سپائیسی چکن وِنگز

اجزاء
۔چکن وِنگز ۵۰۰ گرام
۔نمک حسبِ ذائقہ
۔ہلدی دو چائے کے چمچ
۔ادرک لہسن ( پیسٹ) چار چائے کے چمچ
۔انڈا ایک عدد
۔لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
۔کارن فلور چارچائے کے چمچ
۔میدہ چھ چائے کے چمچ
۔سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
۔لال مرچ(کُٹی ہوئی) چھ چائے کے چمچ
۔سفید زیرہ (پیساہوا) ایک چائے کا چمچ
۔گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
۔دھنیا پِسا ہوا ایک چائے کا چمچ

ترکیب
ایک برتن میں پانی ڈالیں چکن ونگزِ، نمک ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ ڈال کر دو سے تین منٹ تک اُبال لیں۔ چکن ونگزکو ایک بر تن میں ڈال کر انڈا ،لیموں کا رس ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو چا ئے کے چمچ،
کارن فلور، میدہ،سفید زیرہ،لال مرچ کُٹی ہوئی،دھنیا پِسا ہوا ، سفید زیرہ پیساہوا، نمک،گرم مصالحہ اور ایک چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر اچھی طرح مِلا لیں۔ایک بر تن میں آئل ڈال کر چکن وِنگز کو پانچ سے سات منٹ تک ڈیپ فرائی کر لیں۔ آپکی چکن وِنگز تیار ہیں۔

Download Now