مرغ وائٹ قورمہ

اجزاء

  • چکن 500گرام
  • ادرک لہسن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
  • نمک حسبِ ضرورت
  • سرکہ آدھا کپ
  • پیاز ایک عدد
  • دہی ایک کپ
  • دو دھ آدھا کپ
  • ہری مرچ دو عدد
  • کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ثابت گر م مصالحہ 5گرام
  • پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  • سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • سفید مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • کریم تین کھانے کے چمچ

ترکیب
ایک برتن میں چکن لیں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،نمک اور سرکہ ڈال کراچھی طرح ملالیں۔ اب اسے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اور بعد میں پانی سے دھو لیں ۔
اب بلینڈر میں پیاز ،دہی ،دو دھ اور ہری مرچ ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،ثابت زیرہ ، ثابت گرم مصا لحہ،تیار شدہ چکن ،نمک ، سفید مرچ کُٹی ہوئی ،پسا ہوا زیرہ ،پسا ہوا دھنیا اور تیار شدہ پیسٹ ڈا ل کر پانچ سے سا ت منٹ تک پکائیں۔اب اس میں پانی ڈال کر پانچ سے سات منٹ دم دیں اور بعد میں کریم ڈال دیں ۔آپکا مزیدار مرغ وائٹ قورمہ تیار ہے ۔