مرغ تِکہ پُلاؤ

اجزاء

  • چکن 500گرام
  • چاول 600گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • پیاز ایک عدد
  • ہری مر چ دو عدد
  • ثابت گرم مصالحہ 5گرام
  • چکن یخنی آدھا لیٹر
  • ٹماٹر چار عدد
  • دہی آدھا کپ
  • لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • مکھن ایک چائے کا چمچ
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت

ترکیب
ایک برتن میں چکن لیں اوراس میں نمک ،لال مرچ پاؤڈر ،کُٹی ہوئی لال مرچ ،ہلدی ،لیموں کا رس ،ادرک لہسن پیسٹ ،دہی اوردو کھانے کے چمچ کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اورایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب گرل پرتھوڑا سا کھانے کا تیل لگائیں اور تیار کیا ہواچکن اس پرگِر ل کر لیں ۔ ایک دیگچی میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں پیاز ،ثابت زیرہ ،ہری مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر یں ۔براؤن ہونے پر اس میں ٹماٹر ،دہی ،نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،گارنش (ادرک ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ )اورگِرل کیا ہوا چکن ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک بھونائی کر یں ۔اب اس میں چکن یخنی ڈال کر اُبال لیں اور اس میں چاول ڈال کر تھوڑا پانی رہ جانے تک پکائیں ۔اب اس پر ایلومنیم فوائل میں انگارہ اور مکھن رکھ کر بارہ سے پندرہ منٹ دم دیں ۔آپکا مزیدار مرغ تِکہ پُلاؤ تیار ہے ۔

  

چکن تِکہ مصا لحہ

اجزاء

  • چکن بون لیس 400گرام
  • ٹماٹر چوپ چار عدد
  • پیاز ایک عدد
  • ادرک چوپ ایک چائے کا چمچ
  • لہسن چوپ ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • زیرہ پِسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • پیلا رنگ حسبِ ضرورت
  • اجوائین ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک برتن میں چکن لیں اس میں کھانے کا تیل ایک کھانے کا چمچ ڈال کر نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ،لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ،پیلا رنگ،اجوائین ،زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ۔لیموں کا رس اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں ا ور تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب تیار شدہ چکن کو گرل کر لیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر اس میں پیازاورسفید زیرہ ثابت ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔اب اس میں لہسن چوپ،ادرک چوپ ،ٹماٹرچوپ ،نمک ،ہلدی ،لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ،لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ اور گرم پانی آدھا کپ ڈال کر تین سے چار منٹ تک بُھونائی کر لیں ۔اب اس میں گرل کیا ہوا چکن ڈا ل کر ہرادھنیا ،ادرک ،ہری مرچ ،مکھن ایک کھانے کا چمچ اور مالٹا دو کھانے کے چمچ ڈال کر ہلکا سا ہلا لیں ۔آپکا مزیدار چکن تِکہ مصالحہ تیار ہے ۔