چکن ساتے

اجزاء
۔ چکن بونلیس 400گرام
۔ زیتون کاتیل چھ کھانے کے چمچ
۔ لیموں کا رس ایک کھانے کاچمچ
۔ ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
۔ مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
۔ سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ اوریگانو آدھا کھانے کا چمچ
۔ چلی سوس ایک چائے کا چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب
۔ چکن بریسٹ کو سلائسز میں کاٹ لیں۔
۔ ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں زیتون کا تیل ،لیموں کا رس ،ادرک لہسن پیسٹ ،مسٹرڈ پیسٹ ،سفید مرچ پسی ہوئی ،نمک ، اوریگانو اور چلی سوس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اسے تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔ اب تیار شدہ چکن کو سیخ میں پرو ئیں اور توا یا پین میں زیتون کا تیل ڈال کر چکن کوساتے کرلیں ۔
آپکا مزیدار چکن ساتے تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : 30منٹ افراد : دو