چکن روسٹ

اجزاء

  • سالم مرغی ایک عدد
  • ایوا کوکنگ آئل حسبِ ضرورت
  • سرکہ تین کپ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
  • دہی ایک کپ
  • پیلا رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  • لیموں کارس دو کھانے کے چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • لال مرچ پیسی ہوئی ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • اجوائن آدھا چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ

ترکیب
سالم مرغی پر جگہ جگہ کٹ لگا لیں۔
اب ایک برتن میں سرکہ، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور کٹ لگی مرغی کو اس میں تیس سے پینتیس منٹ ڈِبو کرفریج میں رکھ دیں ۔تاکہ مرغی اچھی طرح صاف ہو جائے ۔بعد میں پانی سے دھو لیں۔
اب ایک برتن میں دہی، پیلا رنگ ، ہلدی، لیموں کا رس، نمک، لال مرچ کُٹی ہوئی، لال مرچ پیسی ہوئی، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، کالی مرچ کُٹی ہوئی، اجوائن اور دو کھانے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب اس پیسٹ کو مرغی پر لگا لیں۔اور ایک گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح جزب ہو جائے۔
اب ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل گرم کر لیں اور مرغی کو گولڈن برؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
فرائی ہونے کے بعد اس کو سٹیمر میں تیس سے پینتیس منٹ سٹیم کر لیں۔آپکی مزے دار چکن روسٹ تیار ہے۔