چکن ریشمی کری

اجزاء

  • چکن بون لیس(جولین کٹنگ) 400 گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لال مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • کاجو، بادام، پستہ کا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر پسے ہوئے 4 عدد
  • مکھن ایک کھانے کا چمچ
  • کریم تین کھانے کے چمچ
  • ہرا دھنیا گارنش
  • گرم پانی آدھا کپ

ترکیب
ایک برتن میں چکن ڈالیں اور اس میں نمک،لال مرچ پیسی ہوئی،ہلدی، کالی مرچ کُٹی ہوئی، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور آدھا گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈالیں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،تیار کیا ہوا چکن ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے پکائیں۔اب اس میں نمک، لال مرچ پیسی ہوئی، ہری مرچ، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ٹماٹر پیسے ہوئے اور کاجو،بادام،پستہ کا پاؤڈرڈال کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے پکا لیں۔اب اس میں مکھن، کریم، ہرا دھنیا، اور گرم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ پکائیں۔آپکی مزے دار چکن ریشمی کری تیار ہے۔ اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔