چکن کیسیڈیلا

اجزاء

  • آئل ایک کھانے کا چمچ
  • پیاز چوپ آدھا پیاز
  • لہسن چوپ ایک چائے کا چمچ
  • سبز شملہ مرچ دو کھانے کے چمچ
  • لال شملہ مرچ دو کھانے کے چمچ
  • ٹماٹر دو عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • پیا ز پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • پیپریکہ ایک چائے کا چمچ
  • لہسن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  • چکن کیوب 200 گرام
  • ٹورٹیلا دو عدد
  • موز ریلہ چیز 50 گرام
  • چیڈر چیز 50 گرام
  • کالا زیتون 5گرام
  • جیلا پینو 5 گرام

ترکیب

ایک برتن میں آئل ڈال کر اس میں پیاز ،لہسن ،سبز شملہ مرچ ،لال شملہ مرچ ،ٹماٹر،نمک ،پیاز پاؤڈر ،لال مرچ پسی ہوئی ،پیپریکہ پاؤڈر ،لہسن پاؤڈر اور اوریگانو ڈال کر تھوڑا سا پکائیں اب چکن ڈال کر چکن کے گلنے تک پکائیں ۔ اب پین میں ایک چمچ آئل ڈال کر ٹورٹیلا کو براؤن کر لیں اب گرل کو آئل لگا لیں اور اس پر ٹورٹیلاڈال کر اس پرموزریلہ چیزاور چیڈر چیز ڈال دیں۔اب اسپر تیار کیا ہوا چکن ڈال دیں ۔اب دوبارہ اس پر موزریلہ چیز ، چیڈر چیز،کالا زیتون اور جیلا پینو ڈال کر اس کے اوپر ٹورٹیلا رکھیں اور دو نوں اطراف سے لائٹ براؤن کر لیں ۔آپکامزیدار چکن کیسیڈیلا تیار ہے،