کریمی چکن اینڈ مشروم پاستہ

اجزاء

  • ۔چکن ۲۰۰ گرام
  • ۔پاستہ ۲۰۰ گرام
  • ۔مشروم ۱۰۰گرام
  • ۔پار میزان چیز ۸۰ گرام
  • ۔زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
  • ۔لہسن کٹا ہوا چار چائے کے چمچ
  • ۔سفید مرچ پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • ۔چکن کیوب ایک عدد
  • ۔نمک حسبِ ذائقہ
  • ۔کریم آدھا کپ
  • ۔پارسلے ایک چائے کا چمچ
  • ۔کو کنگ آئل دو کھانے کے چمچ
  • ۔پیاز تین کھانے کے چمچ

ترکیب

پانی میں کو کنگ آئل اور نمک ڈال کر پانی کو اُبال لیں۔اُبلے ہوئے پانی میں پاستہ ڈال کر آٹھ سے دس مِنٹ تک اُبال لیں اس دوران چیک کرتے رہیں کہ پاستہ گَل گیا ہے یا نہیں۔گَل جانے پر پاستہ چھان کر الگ برتن میں رکھ لیں ۔
چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں پکانے والے برتن میں زیتون کا تیل ،پیاز،لہسن اور چکن ڈال کر پانچ سے سات مِنٹ تک فرائی کریں۔رنگ تبدیل ہونے پر مشرو
م ،کریم ،نمک ،سفید مرچ پاؤڈر ، پار میزان چیز،چکن کیوب ، پاستہ اور پارسلے کٹا ہوا ڈال کر ایک مِنٹ تک پکائیں۔آپکی مزیدار کریمی چکن اینڈ مشروم پاستہ تیار ہے۔

Download Now